UK Visa Immigration || انگلینڈ میں نئے امیگریشن قوانین کا آغاز ہو چکا

 انگلینڈ میں نئے امیگریشن قوانین کا آغاز ہو چکا ۔۔۔۔

 ویزے کے خواہشمند افراد کیلئے سہولتیں ہی سہولتیں ۔۔۔۔ 

انگلینڈ میں نئے امیگریشن قوانین کا آغاز ہو چکا ہے دنیا بھر سے ویزے کے خواہش مند افراد خصوصی Point system کے تحت ویزا حاصل کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں نئے امیگریشن قوانین کے تحت ویزے کے اجرا کا نیا Point  system متعارف کرایا گیا ہے۔ نئے نظام کے ذریعے آج سے ہی آن لائن ویزے کا آغاز ہوچکا ہے۔

برطانیہ کے یورپ سے الیحدگی کے بعد یہ Point system متعارف کروایا گیا ہے۔.

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملازمت کے ویزوں کو آسان اور لچکدار بنانے کے لیے  ویزوں کے لیے جاب آفر میں انگلش زبان اور 25,600پاؤنڈ تنخواہ کی شرائط رکھی گئی ہے۔۔

نئے سال کے آغاز سے انگلینڈ اور یورپ کے درمیان بغیر ویزا آمدورفت بند ہو جائے گی جبکہ انگلینڈ میں موجود یورپی افراد مستقل رہائشی اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ میں نئے امیگریشن قوانین کے تحت ویزوں کے لیے یورپ سمیت دنیا بھر سے ہنرمند افراد کو ترجیح دی جائے گی اس طرح دیگر ممالک کے شہری ملازمت اور ویزے کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔۔۔

اگلی پوسٹ میں سارا طریقہ بتایا جائے گا ۔۔




Popular posts from this blog

Ashab a kahf || اصحاب کہف کون لوگ تھے

PSC(FPSC,PPSC,AJKPSC,SPSC,KPPSC) Lecturer BOTANY Past papers for Test